وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Feb 21, 2026 | 21:26:PM
وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد میں 4.5شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 136کلومیٹر  جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8بج کر 59منٹ پر محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش جیت گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ ، شاہین دوسرا میچ کب اور کس کیخلاف کھیلیں گے؟