وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے

Feb 21, 2026 | 16:49:PM
وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)  وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے بعد  انگلینڈ کے ذاتی دورے پر لندن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطار تارڑ  وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن پہنچے ہیں۔ 

آج برٹش ٹائم کے مطابق  دوپہر  کے وقت وزیراعظم شہباز کے طیارے نے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ نگ کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف لوٹن ائیرپورٹ سے وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ چلےگئے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممکنہ طور پر  تین روز لندن میں رکین گے۔ 

شہباز شریف دو روز  پہلے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں  غزہ بورڈ  آف پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے  اسلام آباد سے واشنگٹن گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیئے: رمضان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، افغان دہشتگرد کمانڈر اور ساتھی گرفتار