پاوری گرل کو2 ہفتوں میں 10 لاکھ صارفین نے فا لو کرلیا

Feb 21, 2021 | 18:25:PM
پاوری گرل کو2 ہفتوں میں 10 لاکھ صارفین نے فا لو کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)’یہ ہماری کار ہے، 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 2 ہفتوں میں 10 لاکھ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دنانیر کی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔

 انگریزی انداز میں اردو بولنے کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کرسیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

 یوٹیوب پر ان کے 33ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔وہ انسٹاگرام پر گزشتہ 2 سال سے متحرک ہیں اور 13 فروری تک ان کے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد فالورز ہوگئے تھے۔اب ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ویڈٰیو پوسٹ کرنے کے بعد محض 2 ہفتے میں 10 لاکھ ہوگئے ہیں، انہیں سب سے زیادہ مقبولیت 'پاوری' ویڈیو سے ملی ہے جسے اب تک 66 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر دنانیر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک اسٹوری میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں مداحوں کی دی گئی محبت پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔