خان پور؛ مالک مکان خاتون نےگولی مار کر کرایہ دار کو قتل کردیا
کیپشن: ایمبولینس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر سہیل)خان پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مالک مکان خاتون نےگولی مار کر کرایہ دار کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق رابعہ دختر شوکت نے فاروق پر فائرنگ کی،مقتول مبینہ طورپرخاتون سےاسلحہ کےزورپرزیادتی کرناچاہتاتھا،بچاؤ کےدوران مقتول کو گولی لگی۔
ڈی پی او رحیم یار عرفان علی سموں نے واقعہ کانوٹس لے لیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر !مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اچانک انتقال کرگئے