وزیر اعلیٰ بلوچستان کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر شاہینوں کو مبارکباد

Dec 21, 2025 | 17:58:PM
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر شاہینوں کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےانڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی شاہینوں کو مبارکباد دی ہے۔ 
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کااپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں بھارت پر مکمل اور واضح برتری حاصل کی،شاہینوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا، یہ شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کے بلند عزم، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ فتح و نصرت ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو حوصلے، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں،اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ  سٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ویلڈن ٹیم پاکستان!چئیرمین پی سی بی کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد