پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم،نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن کیسز میں 22 اپریل اور 19 جون کے آفس میمورنڈمز فوری طور پر ختم کر دیے گئے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت بحال کردی گئی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن میں وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ ملازمت سے متعلق احکامات واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی عدالت نے ایلون مسک کا مہنگا ترین تنخواہ پیکج بحال کر دیا
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈبل بینیفٹ سکیم بحال کر دی گئی ہے جس کے تحت دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ اور پنشن بھی لیں گے۔