پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کیلئے میثاق کی ضرورت ہے: اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ اور سیاسی میثاق کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ساتھ کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ عدم استحکام کے ساتھ کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فورمز وقت کی ضرورت ہیں، جہاں مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندے موجود ہوں، جن میں علما، مشائخ، صحافت، سیاست اور سول سوسائٹی شامل ہے، تاکہ اجتماعی سوچ سامنے آسکے۔
مزید پڑھیں:خواجہ آصف نے جاوید اختر کے عالمِ دین سے مباحثے کا کلپ شیئر کر دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک ایسے سیاسی میثاق کا متقاضی ہے جو کسی ایک فرد، جماعت یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک بنانے والے دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن وطن کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھل کر بات کرنے اور جرات کے ساتھ مسائل پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوتاہیاں سب کی رہی ہیں اور ان پر مثبت انداز میں بات ہونی چاہیے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تنقید کو برداشت کرنا اور اختلاف رکھنے والوں کی رائے سننا ترقی کا واحد راستہ ہے۔