خواجہ آصف نے جاوید اختر کے عالمِ دین سے مباحثے کا کلپ شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی ادیب جاوید اختر کی گفتگو پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ محمد آصف نے جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کی خدا کے وجود پر گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔
اس پر تبصرے میں وزیر دفاع نے کہا کہ معذرت خواہ لبرل، ہندوتوا کے زیرِ اقتدار بھارت میں اپنے وجود کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Apologetic liberals, trying to justify their existence in Hindutva ruled India, where people are not even ready to give them rental accommodation. pic.twitter.com/tjPN9QWgsb
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 20, 2025
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ میں بھارت میں ہوا ایک مباحثہ دکھایا گیا ہے جس میں مسلمان عالمِ دین نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کو لاجواب کر دیا تھا جس پر یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔