چیک جمہوریہ: یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے

Dec 21, 2023 | 23:48:PM
چیک جمہوریہ: یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے  واقعے میں 30 کے قریب افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 24 سالہ طالب علم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ 
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کرنے والا یونیورسٹی کا ہی طالب علم تھا اور شہر کے نزدیکی قصبے میں رہتا تھا، اس کے والد بھی آج صبح مردہ پائےگئے تھے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور طالب علم بیرون ملک ہونے والے فائرنگ کے ایسے ہی واقعات سے متاثر تھا تاہم طالبعلم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: