اداکارہ میرا کا ڈرائیور ڈائمنڈ نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا، مقدمہ درج

Dec 21, 2023 | 22:55:PM
اداکارہ میرا کا ڈرائیور ڈائمنڈ نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی کو نئی مصیبت نے گھیرلیا۔

لاہور ڈیفنس میں اداکارہ میرا کے گھر ایک کروڑ کی چوری ہو گئی، اداکارہ کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا، ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی،شاپنگ کیلئے گئی تھی۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔