سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد

Dec 21, 2023 | 22:29:PM
سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشا جعفری) آئی جی سندھ نےسندھ پولیس میں  آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔
آئی جی سندھ نےسندھ پولیس میں  آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عائد کی، آئی جی سندھ نےاس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاہور کے کس حلقے سے  الیکشن لڑیں گے ؟ کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے

آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی افسر اور اہلکار کو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک رخصت چھٹی نہیں دی جائیگی، آنیوالے عام انتخابات کے دوران حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے ضمن میں پولیس افسران ہر گز اپنے ڈیوٹی پوائنٹس اسٹیشن کو نہیں چھوڑیں گے۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ افسران و جوان متعلقہ پوائنٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بھی بنائیں گے۔