وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 2600 کلومیٹر روڈز کی تعمیرو مرمت کی منظوری دیدی

Dec 21, 2023 | 21:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی منظوری دیدی ،مختلف اضلاع میں 105 سڑکوں بہترین معیار کی تعمیر ومرمت اور توسیع ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت خصوصی اجلاس میں روڈزبحالی پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ناگزیر ضرورت ہیں،روڈز کی تعمیرومرمت اور بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک میں بھی روانی ہو گی۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل انور نے سڑکوں کی تعمیر وبحالی پر پیشرفت پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیاکہ 104سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ زیر التوا تھے،ایک سال سے بھی کم عرصے میں روڈز کے 104 پراجیکٹس کی عمدگی سے تکمیل ریکارڈ ہوگی،اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی 104 سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً150ارب روپے لاگت آئے گی،روڈز کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضلع اور ڈویژن میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کررہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں، مختلف اضلاع کی 33 شاہراہیں تیز ی سے زیر تکمیل ہیں،جلد مکمل ہوجائیں گی،اس کے علاوہ مزید 39سڑکوں کیلئے اضافی فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے، روڈز کے 6پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔
 اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈ ویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی