محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی 

Dec 21, 2023 | 19:58:PM
محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعد علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ چترال،سوات،دیر،شانگلہ ،بٹگرام ،کوہستان ،مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور ہری پورمیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے،صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ، پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سردرہے گاجبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے، بہا ولپور ،ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاو¿الدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،تاہم شام/رات کے اوقات میں کوئٹہ،ژوب،چمن اورپشین میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پرکہر اپڑنے جبکہ رات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت مزید گر گئی انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: