مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

Dec 21, 2020 | 20:43:PM
مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں مارٹرگولہ  پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کھپرو کے علاقہ مورھڈی کا رہائشی مارٹر گولا اٹھا کر گھر لے آیا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔مارٹر گولہ پھٹنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 2خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کھپرو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عثمان غنی کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ مارٹر گولے کا جائزہ لے رہا ہےممکن ہے  کہ 65 کی جنگ میں مارٹر گولا ریت میں دبا رہ گیا ہو۔