لاہور قلندرز کھیل کی بہتری کے لئے بہت کام کر رہی ہے ،با کسر وسیم 

Dec 21, 2020 | 17:41:PM
لاہور قلندرز کھیل کی بہتری کے لئے بہت کام کر رہی ہے ،با کسر وسیم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باکسر محمد وسیم کی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر میں آمد، سی ای او عاطف رانا سے ملاقات کی۔ محمد وسیم نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام اور نوجوان کرکٹرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی تعریف کی ۔سی ای او عاطف رانا نے محمد وسیم کو لاہور میں پروفیشنل فائٹ جیتنے پر مبارکباد دی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس مو قع پر با کسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔لاہور قلندرز کھیل کی بہتری کے لئے بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ، پلیٹ فارم مہیاکرنے کی ضرورت ہے۔خوشی ہو گی کہ لاہور قلندرز باکسرز کے لئے بھی آگے آئے۔ سی ای او عا طف رانانے کہا ہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں تیزی سے نام بنا رہے ہیں ۔ وسیم کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں ،وسیم کے ساتھ مل کر باکسنگ کے لئے لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم پر کام کریں گے ۔