عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کے 63 کارکنان کی بھی ضمانت منظور،رہائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے 63 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا،عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار 40 کارکنوں اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں گرفتار 23 کارکنوں کی ضمانت منظور کی،پی ٹی آئی کارکنان کی 1 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔
رہائی پانے والے کارکنوں پر اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت منظور،رہائی کا حکم