سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی کا استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف)چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی کے ججز نے سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
ذرائع کے مطابق سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیاتھا،انہوں نے بطور سول جج 11سال، 4ماہ اور 7دن کام کیا،اب وہ بطور وکیل پریکٹس کیا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد رمضان ڈھڈی کے استعفے پر عدالتی برادری میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں.
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل
وکلاءلاہور ہائیکورٹ نے وزارت قانون و متعلقہ محکموں کو استعفے بارے آگاہ کردیاہے،چیف سیکرٹری پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو بھی استعفے کی کاپی ارسال کردی گئی ہے،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اورصوبائی الیکشن کمشنر کے علاوہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھی استعفے کی اطلاع بھجوا دی گئی ہے۔