کراچی میں آج نجی اور سرکاری سکول، کالج بند رہیں گے

Aug 21, 2025 | 10:22:AM
کراچی میں آج نجی اور سرکاری سکول، کالج بند رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں آج نجی اور سرکاری سکول اور کالج بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بارش کے پیش نظر آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اور الحاق شدہ ادارے بھی آج بند رہیں گے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آج کی کلاسز ملتوی کردی گئیں۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔