وارننگ کے باوجود سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا راج، رقاصاؤں کو شو کاز نوٹس جاری

Aug 21, 2023 | 17:08:PM
وارننگ کے باوجود سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا راج، رقاصاؤں کو شو کاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وارننگ دینے کے باوجود سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ رک نہ سکا ،محکمہ داخلہ نے متعدد رقاصاوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اداکارائیں وارننگ کے باوجود فحش رقص سے باز نہیں آئیں، اداکارہ مہک بٹ، کومل چودھری، قسمت شہزادی ،تینوں فنکاراوں نے شمع تھیٹر میں فحش رقص کیا۔نایاب خان، شیلا چودھری، ایان اختراورسونو بٹ ،چاروں فنکارائیں تماثیل تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں، جن کو شوز کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ محفل تھیٹر میں فحش ڈانس پر خوشبو خان کو بھی شوکاز نوٹس کیا گیا،ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چودھری، سارہ خان کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ۔
ستارہ تھیٹر کی ادکارہ تبسم خان،الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نوراور جیا بٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
خیال رہے کہ تمام فنکاراروں کومحکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹسز جاری کئے گئے،شوکاز نوٹس پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کئے گئے۔