چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی

Aug 21, 2021 | 18:33:PM
 چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہو رمیں راوی روڈ پر لڑکی کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں اہم پیشرفت ، رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنے والوں  کی شناخت کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو راوی روڈ پر رکشے میں سوار لڑکی کے ساتھ  افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔موٹرسایئکل سوار نے ان کی ویڈیو بناکروائرل جبکہ  ملزم نے لڑکی کے سا تھ غیراخلاقی حرکت بھی  کی۔واقعہ کے بعد مقدمہ لاری اڈاہ تھانہ میں درج کیاجاچکا ہے۔پولیس نے ملزموں کو  گرفتار کرنے کو کوششیں شر و ع کر دی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

اطلاعات کے مطابق چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی  تھی کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ پر دبنگ خا ن کو روکنے والا افسر سو شل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

 10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین کو  غیر اخلاقی اشارے کرتے رہے۔ ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلو ن مسک انسانی قد جتنا خطر نا ک رو بو ٹ متعارف کروائیں گےمگر کب؟