ایئرپورٹ پر دبنگ خا ن کو  روکنے والا افسر  سو شل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 21, 2021 | 18:13:PM
 ایئرپورٹ پر دبنگ خا ن کو  روکنے والا افسر  سو شل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معرو ف ادا کا ر سلمان  خان کو ایئرپورٹ پر روکنے والا سکیورٹی آفیسر ہیرو بن گیا۔ عوام الناس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یونیفارم میں ملبوس افسر کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے طریقہ کار کو پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھا رتی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  اداکار سلمان خان روس جانے کے لیے جب ایئرپورٹ پر پہنچے تو حسب معمول وہاں مداحوں اور پاپا رازی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی۔جیسے ہی سلمان خان ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے لگے تو انہیں ایک باوردی نوجوان افسر نے  کاؤنٹر پہ اپنی شناخت کرانے کے لیے روک لیا۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے آفیسر کی جانب سے روکے جانے پہ کوئی اعتراض نہیں کیا اور اپنی شناخت کرانے کے بعد وہ ایئرپورٹ کے اندر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آفیسر کے اس اقدام کو عوام الناس کی جانب سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صارفین کی اکثریت نے آفیسر کو ہیرو قرار دے دیا  اور  کہا ہے کہ ایک فلمی ہیرو کے سامنے یونیفارم کی طاقت کا مظاہرہ کرنے والا حقیقی ہیرو ہے کیونکہ وہ کسی کی شخصیت سے مرعوب نہیں ہوا اور اس نے اپنے فرائض کی بجاآوری کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف ٹائیگر3 کی شوٹنگ کے لیے روس پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ترکی اور آسٹریا سمیت دیگر ممالک میں جا کر فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز با نڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو کب ریلیز کیا جا ئے گا ۔۔اعلان کر دیا گیا

ٹائیگر سیریز کی یہ تیسری فلم ہے۔ اس فلم میں شائقین کو بالی ووڈ ہیرو عمران ہاشمی ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی نئی فلم پر پا بندی لگ گئی