اکشے کمار کی نئی فلم پر پا بندی لگ گئی

Aug 21, 2021 | 17:11:PM
اکشے کمار کی نئی فلم پر پا بندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم غیر مناسب مواد ہونے کے سبب سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔ 1984ء میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلم ’بیل باٹم‘ میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔ چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی عا ئد  کردی ہوگی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنہ طور پر اس فلم کو نمائش کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ