یواین کی آبنائے ہرمز میں پھنسے 22 ہزار افراد کی مدد کی اپیل

Apr 21, 2026 | 23:59:PM
یواین کی آبنائے ہرمز میں پھنسے 22 ہزار افراد کی مدد کی اپیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ (یواین) میری ٹائم ایجنسی نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے مدد کی اپیل کردی، انٹرنیشنل میری ٹائم ایجنسی کے مطابق آبنائے ہُرمُز میں 2000 بحری جہاز اور ان پر 20 ہزار سے زائد ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق یہ ملاح کُھلے پانیوں میں ذہنی تناؤ اور تھکاوٹ کا شکار ہیں، کچھ شپنگ کمپنیز نے ملاحوں کے لیے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جب کہ کچھ کمپنیاں کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کمپنیز کو چاہیے کہ ملاحوں کی ذہنی صحت کے لیے ریموٹ سپورٹ فراہم کریں۔