اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر ملاقات کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کا حل صرف مکالمے اور سفارتکاری میں ہے، پاکستان پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات کا حامی ہے۔
اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست روابط کی ضرورت پر زوردیا،پاکستان نے دونوں فریقین سے جنگ بندی میں توسیع اور سفارتکاری کو موقع دینے کی اپیل کی۔
ترجمان کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا،نیٹلی بیکر نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی