کینیڈین وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد دی۔
Eid al-Fitr, also known as the festival of breaking the fast, marks the end of the holy month of Ramadan. To Muslims across the country and around the world who are celebrating with their family and friends: Eid Mubarak! https://t.co/Bb8okUic7c pic.twitter.com/NSEbm9A2pw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) April 21, 2023
جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، ایک مہینے کی نماز اور روزوں کے بعد عید ایمان اور روحانیت کا وقت ہے، روایات کا وقت ، خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔
ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ صوفی اور خاندان کی طرف سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔