مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ایک جاں بحق،21زخمی

Apr 21, 2022 | 09:46:AM
ٹرک الٹنے سے 21جاں بحق، فائل فوٹو
کیپشن: ٹرک الٹنے سے 21جاں بحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی شاہراہ پر مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ غیر حاضر،مریض دہائیاں دیتے رہے،ایک مریض چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں  تیل گرنے کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ مٹیاری کے قریب اس وقت پیش آیا جب دادو سے بدین جانے والا ٹرک شاہراہ پر گرے تیل کے باعث پھسل کر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 22 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نیو سعیدآباد کے ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملہ نہ ہونے کے باعث مریض زمین پر پڑے تڑپتے رہے اور مدد کو پکارتے رہے تاہم اس دوران زخموں کی تاب نہ لاکر ایک زخمی چل بسا۔

 تاہم بعد میں زخمیوں کو ہسپتال میں موجود اکلوتے کمپاؤنڈر نے مرہم پٹی کی جس کے بعد تمام زخمی اپنی مدد اپ کےتحت نوابشاہ اور حیدرآباد منتقل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:      عمران خان اور شہزاد اکبر نے سیاسی انتقام لیا۔مریم اورنگزیب