کراچی والے ہوشیار۔۔۔ مہنگائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

Apr 21, 2021 | 19:24:PM
 کراچی والے ہوشیار۔۔۔ مہنگائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، مرغی کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، کیا اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں گی؟۔
میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موجودہ قیمتوں گائے کا گوشت 600 روپے اور بکرے کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ 5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔
صدر میٹ مرچنٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے، ایکسپورٹر کے جانور ڈالر میں خریدنے پر قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھاپوں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔مہنگائی کے ذمہ دار نااہل حکمران گھر جائیں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا۔بلاول بھٹو