سستی اشیا خواب۔عوام  110 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور

Apr 21, 2021 | 11:33:AM
 سستی اشیا خواب۔عوام  110 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور  بڑی مشکل سے  آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے  مل رہی ہے جب کہ عام سٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لئے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی  انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔

 حکومتی دعوؤں کے باوجود  بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سستی چینی کے لئے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے۔ عوام کا  شکوہ ہے کہ تذلیل نہ کی جائے اور  دکانوں پرچینی کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو دستیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے  جبکہ ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے عدم تعاون سے چینی کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ 
دوسری جانب  ڈپٹی کمشنر لاہور  نے کہا ہے کہ دکانوں پر 85 روپے کلو چینی کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت اشتہاری قرار ۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری