بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے اہم فرد کی خدمات حاصل کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 21 ستمبر کو ہونے والے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم عہدے پر خدمات حاصل کر لیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سپورٹس سائیکولوجسٹ ہائر کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور سپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا