آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلئے26ستمبرتک کی مہلت

Sep 20, 2023 | 11:15:AM
 آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلئے26ستمبرتک کی مہلت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ  میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئےدرخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلئے26ستمبرتک کی مہلت دیدی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار محمد ریاض اپنے وکلاء ایڈووکیٹ شازیب مسعود کے پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر احمد ہاشمی ،پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اخیتار کیا کہ محمد ریاض اور انکے کونسل میاں علی اشفاق سے میٹنگ میں کافی ڈویلپمنٹ ہوئی، آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ ہمیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دیں،26ستمبر تک کی مہلت دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت گرانے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
درخواستگزار وکیل میاں علی اشفاق نے بھی کورٹ سے مزید مہلت کی درخواست کی،اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ میں پچھلے 5مہینوں سے یہ سن رہا ہوں،میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
عدالت نے آخری بار مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔