سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس،وزیر اعلیٰ کے اہم اعلانات 

Oct 20, 2025 | 19:39:PM
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس،وزیر اعلیٰ کے اہم اعلانات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت بہتر طرز حکمرانی اور امن و امان کے حوالے سے پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نےاہم اعلانات کئے۔ 

سہیل آفریدی  نے کہا کہ ضم اضلاع کے لئے ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے قیام کا اعلان کرتا ہوں،تمام ضم اضلاع میں ان اداروں کے کیمپیسز قائم کئے جائیں گے،تمام ضم اضلاع میں تحصیل کی سطح پر پلے گراونڈز کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انوسیٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ،پشاور شہر کی بحالی و ترقی کے لئے ریوایویل پلان کا بھی اعلان کرتا ہوں،انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای پیڈ سسٹم کو صوبائی حکومت کے ای ٹینڈرنگ سسٹم سے ہم آہنگ کیا جائے۔

سہیل آفریدی  کہا کہ رٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے کانسیپچوئل ایگزامینشن سسٹم رائج کرنے پر کام کیا جائے،سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لئے دو سالہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لئے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے،پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت تمام سرکاری امور میں ٹرانسپرنسی اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے،پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، لیکن پولیس کے خلاف عوامی شکایات بھی نہیں آنی چاہیے،صوبائی حکومت کے ہاوسنگ سوسائٹیز میں پولیس اور میڈیا کے لئے الگ انکلیوز ہونے چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کے لئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہے وہ ناقص اور پرانے ہیں،یہ کے پی پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔ 

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبے کے سابقہ وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی انہیں واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ اور تکریم یقینی ہو۔

یہ بھی پڑھیں :  لوئردیر:پاک افغان بارڈر کےقریب سکول وین حادثے کا شکار،12طلبہ زخمی