ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے  نیا شیڈول جاری کر دیا

Oct 20, 2025 | 16:02:PM
ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے  نیا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبراور اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر ، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے کی گئی ہے جبکہ   ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب  کے مطابق شیڈول الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
 الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔