سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Oct 20, 2025 | 15:59:PM
سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔
عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔