نوازشریف کا شہبازشریف اور مریم کوفون، جلسہ کی تیاریوں سے متعلق معلومات لیں

Oct 20, 2023 | 18:19:PM
نوازشریف کا شہبازشریف اور مریم کوفون، جلسہ کی تیاریوں سے متعلق معلومات لیں
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد، اسد ملک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا شہبازشریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،نوازشریف نے شہبازشریف اور مریم نواز سے اہم امور پر گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مینار پاکستان جلسہ کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں، شہبازشریف اور مریم نواز نے نوازشریف کو ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز نے مینار پاکستان کے انتظامات پر مبنی تازہ فوٹیج بھی نوازشریف کو بھیجیں ، مریم نواز اور شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ گاہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،عوام آپکا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ مینار پاکستان جلسے میں خواتین طلبااور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ،لاہور میں تو آج ہی جلسے کا سماں ہے۔
 نوازشریف کی کل وطن واپسی پراہم لیگی رہنما دبئی پہنچ گئے ،جلسہ گاہ آمد سے قبل نواز شریف مینار پاکستان جلسے کا فضائی جائزہ لیں گے ،نواز شریف کے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونیوالے افراد کے نام فائنل کر لئے گئے ، ناصر جنجوعہ ، عرفان صدیقی ، راشد نصراللہ ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان پہنچیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں کونسے مقدمات کی سماعت ہوگی؟ سیاسی پنڈتوں کیلئے اہم خبر آگئی