سکھ رہنما کے قتل میں ’’را ‘‘ملوث ہے ، آسٹریلوی انٹیلی جنس نے تصدیق کر دی

Oct 20, 2023 | 12:49:PM
سکھ رہنما کے قتل میں ’’را ‘‘ملوث ہے ، آسٹریلوی انٹیلی جنس نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خالصتان تحریک کے سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را ملوث ہے ،  کینیڈا کے بعد آسٹریلوی انٹیلی جنس نے بھی تصدیق  کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے، آسٹریلین انٹیلی جنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی۔

امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے، معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔