مخنث امریکی اسسٹنٹ ہیلتھ سیکرٹری نے فور سٹار ایڈمرل  کا حلف اٹھا لیا

Oct 20, 2021 | 20:32:PM
محنث, امریکی, اسسٹنٹ, ہیلتھ سیکرٹری
کیپشن: محنث امریکی اسسٹنٹ ہیلتھ سیکرٹری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) مخنث امریکی اسسٹنٹ ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر ریچل لیوائن نے فور سٹار ایڈمرل  کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق  صدر جوبائیڈن نے جنوری میں 63 سالہ مخنث ڈاکٹر کو اپنے معاون سیکرٹری برائے صحت کے عہدے پر تعینات کیا اور سینٹ نے رواں سال کے آغاز میں ان کے تقرر کی تصدیق کی۔ریچل لیوائن امریکا میں کسی اعلیٰ عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی مخنث بھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپو رٹ کے مطابق ریچل لیوائن اب امریکی محکمہ صحت کمیشن کور کی ایڈمرل بھی ہیں۔ یہ 6 ہزار افراد پر مشتمل ایک مضبوط فورس ہے جو ملک میں صحت سے متعلق مسائل پر کام کرتی ہے، کورونا وائرس ویکسین لگانا اور قدرتی آفات کے بعد امداد فراہم کرنے جیسے کام اس محکمے کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شا دی میں سالی کاڈانس۔۔بہنوئی نے نوٹوں کی بارش کر دی۔۔ویڈیو وا ئرل