شہر بھی ماڈرن اور وہاں کے چور بھی ماڈرن۔۔چھیننے کیلئے کونسا فون انکا پسندیدہ ماڈل

Nov 20, 2025 | 21:41:PM
شہر بھی ماڈرن اور وہاں کے چور بھی ماڈرن۔۔چھیننے کیلئے کونسا فون انکا پسندیدہ ماڈل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کل کے دور جدید میں اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو بیشتر افراد کی پسند ایپل کے آئی فونز ہوتے ہیں، چاہے وہ انہیں خریدنے کی سکت نہ بھی رکھتے ہوں۔لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو نگے کہ دنیا کا ایک شہر ایسا ہے جہاں کے چور صرف آئی فونز ہی چرانا پسند کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ہےکہ  اس شہر کے چور غیر معمولی حد تک پسند کے اسمارٹ فونز چرانا پسند کرتے ہیں۔ اور یہ مشہور شہر  لندن ہے، جہاں کے چور صرف آئی فونز کو  اڑانا پسند کرتے ہیں جبکہ چوری کے دوران چور  اینڈرائیڈ فونز کو نظر انداز یا لینا پسند نہیں کرتے۔9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے گئے واقعات میں سامنے آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لندن کے متعدد شہریوں نے ان واقعات کو رپورٹ کیا جن میں چوروں نے ان کے فونز کو چھینا، اس کا برانڈ چیک کیا اور اگر وہ آئی فون ہوا تو اسے لے کر بھاگ گئے یا اینڈرائیڈ فون کو پھینک کر چلے گئے۔درحقیقت ان کی ترجیح ایسی واضح ہوتی ہے کہ کچھ متاثرہ افراد کے مطابق چوروں نے اس وقت بھاگنے کی بھی زحمت نہیں کی، جب انہیں علم ہوا کہ ان کے ہاتھ میں آئی فون کی بجائے کوئی اور اسمارٹ فون ہے۔

سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے پیچھے چھپی وجہ بہت سادہ ہے، چوری شدہ آئی فون کی ری سیل ویلیو غیر قانونی سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے۔آئی فونز پر انہیں زیادہ پیسے ملتے ہیں جبکہ ان ڈیوائسز کو ان لاک کرنا آسان ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ فونز عموماً مڈ رینج یعنی کم مالیت کے ہوتے ہیں اور ان کی ری سیل ویلیو کافی کم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر شادی کارڈ کی دھوم ،خاص تحریر نے لوکوں کےدل جیت لئے