ڈرائیونگ لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات،لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔
ٹریفک حکام کاکہنا ہے کہ دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی،گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی۔تجرباتی بنیادوں پر2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکا۔32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونگے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سامان کی انسٹالیشن پر اوسط6 لاکھ اخراجات آئیں گے،جدید گاڑیوں کی لانچنگ سے ٹیسٹ ، رزلٹ آٹومیٹکلی جنریٹ ہونگے،سفارشی ،نااہل امیدوارکسی صورت لائسنس حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے گاڑیوں کی خریداری کے سمری حکومت کوبھجوا دی۔