پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی سٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں، اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔
پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنلسٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے