اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی 

Nov 20, 2025 | 10:32:AM
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 645 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 871 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 6 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280  روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ پر قاتلانہ حملہ!دشمن کون؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں