شدید دھند کے باعث موٹر وے کا اہم سیکشن ٹریفک کے لیے بند 

Nov 20, 2025 | 09:42:AM
شدید دھند کے باعث موٹر وے کا اہم سیکشن ٹریفک کے لیے بند 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل طوپربند کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ قدم مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر بالکل نہ کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے مکمل پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کرم: سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر کا ارادہ کرنے والے شہری موٹر وے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 رابطہ کریں،مسافر معلومات کے لیے موٹر وے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کاؤنٹس سےبھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔