راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا:عمران خان

راولپنڈی میں 26 نومبر کے پی ٹی آئی  اجتماع کی تیاریوں کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف نے  مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کردیں

Nov 20, 2022 | 16:46:PM
24 نیوز,راولپنڈی,تحریک انصاف, جلسہ گاہ ,حقیقی آزادی
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں 26 نومبر کے پی ٹی آئی  اجتماع کی تیاریوں کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف نے  مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کردیں ۔

اجتماع گاہ کے تعین اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دے دی گئیں ،عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، سیاسی بیداری عروج پر، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے،حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں،راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا۔

ضرور پڑھیں : توشہ خانہ کی کسٹمائیزڈ گھڑی کیوں بیش قیمت ہے؟

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے،ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری اور اسبابِ سفر کا اہتمام کریں،مکمل طور پر آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے انشاءاللہ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے، 26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے۔