اداکارہ کا موبائل چھیننے والا گرفتار۔۔حملہ آور کون تھا۔۔؟

Nov 20, 2021 | 21:04:PM
اداکارہ شالو چورسیا
کیپشن: اداکارہ شالو چورسیا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بننے والی تلگوفلموں کی اداکارہ شالوچورسیا پر حملہ کرتے ہوئے اس کا موبائل فون چھین کر فرارہونے والے شخص کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتارکرلیا۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے اداکارہ  شالو چورسیا فلم سٹوڈیو میں چہل قدمی کررہی تھیں کہ ان پر ایک شخص نے اچانگ حملہ کرتے ہوئے ان کا موبائل فون چھین لیا۔ تاہم اس نے اداکارہ کو کوئی گزند نہیں پہنچائی۔ پولیس نے معاملہ کی انکوائری کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم سٹوڈیو میں ہی کام کرتا ہے اور اسکی شناخت لائٹ بوائے بابو کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑحیں: جنسی سکینڈل ۔۔۔ٹم پین سے قبل بھی متعدد کرکٹرز ملوث رہے۔۔ پاکستانی بھی شامل