جنسی سکینڈل ۔۔۔ٹم پین سے قبل بھی متعدد کرکٹرز ملوث رہے۔۔ پاکستانی بھی شامل

Nov 20, 2021 | 19:19:PM
سکینڈل، کرکٹرز، ملوث
کیپشن: سکینڈلز میں ملوث رہنے والے کرکٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ایشز سیریز سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹم پین پر ایک لڑکی کو فحش پیغامات اور تصاویر بھیجنے کا الزام ہے۔ انہوں نے 2017 میں ایسا کیا تھا، میسیج وائرل ہونے کے بعد ٹم پین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی ہے تاہم اس واقعے کے باعث انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کے  کرکٹروں کا خواتین کو غیر اخلاقی  پیغامات بھیجنا، ہراساں کرنا اور جنسی تعلقات جیسے سکینڈل میں پھنسنا کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی کرکٹرز  کی سکینڈلز  کی زد میں آئے اور ان کے ان معاملات پر انکوائری ہو چکی ہےََََََََََََََََََ۔
بھارتی نجی  ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلیائی اسپنر شین وارن کا نام کئی  اسکینڈل میں شامل رہا ہے۔ ان پر ایک برطانوی نرس کو ہراساں کرنے کا الزام تھا اور مبینہ طور پر ان کا کچھ ماڈل کے ساتھ معاشقہ تھا۔ انہیں ایک بار میلبورن سے اسٹریپر کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن بھی اپنے سنہرے دور میں اسکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے پلے بوائے ماڈل وینیسا نممو کو ڈیٹ کیا ہے اور ایک ایس ایم ایس کرکے چھوڑ دیا۔ بریک اپ سے ناراض، نمو نے پیٹرسن کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیون تعلقات قائم کے لیے بے چین تھے اور اسے سارا دن تنگ کرتے رہتے تھے۔

پاکستان کے سابق  کرکٹر شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔ 2000 میں یہ کرکٹر غلط وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں بھی آیا تھا۔انہوں نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ لڑکیاں آٹو گراف لینے آئی تھیں لیکن وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو منا نہیں سکے اور ان پر کینیا میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی کا نام ماڈل عرشی خان کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے عظیم بلے باز مانے جانے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل ایک بار اپنے ہوٹل کے کمرے میں تین برطانوی خواتین کے ساتھ سرخیوں میں آئے تھے۔ یہ واقعہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 کے دوران پیش آیا تھا۔ یہاں تک کہ کرس گیل نے ایک آسٹریلیائی ٹی وی میزباب میل میک لافلن سے ڈرنکس کے لیے بھی کہا تھا۔ کچھ سال قبل بھارتی تیز گیندباز محمد شامی اس وقت مشکل میں پڑ گئے تھے جب ان کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے شامی کی دوسری خواتین کے ساتھ چیٹنگ کی تصاویر شیئر کیں۔ حالانکہ اسپیڈسٹر نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔آل راؤنڈرز کے عظیم ترین آل راؤنڈرز  آئن بوتھم کی کرکٹ کے میدان سے باہر بھی تضحیک آمیز زندگی گزری۔ انہوں نے اپنی بیوی کو دھوکہ دیا، جسے ان پر پورا بھروسہ تھا۔ بوتھم کا ایک آسٹریلیائی ویٹریس کے ساتھ افیئر بھی تھا۔ تاہم، سابق مس بارباڈوس لنڈی فیلڈ کے ساتھ ان کے تعلقات نے 1980 کی دہائی میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کردیا۔ 
حمیزہ مختار نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ اس خاتون نے کہا تھا کہ اعظم اس کا پڑوسی اور ساتھی تھے۔ الزام تھا کہ بابر اعظم نے حمزہ کو محبت کے جھوٹے جال میں پھنسا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ حمیزہ نے بابر سے شادی کی بات کی تو کپتان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ حمیزہ نے کہا کہ جب بابر کرکٹر بننے کے لے جدوجہد کر رہا تھے تو انہوں نے کرکٹر پر لاکھوں روپے خرچ کئے تھے۔ سابق کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق پر کئی خواتین کو دھوکہ دینے اور ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ سارا معاملہ ایک ٹوئٹر  صارف کی جانب سے کرکٹر کے واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا۔ اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے تھے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے کرکٹر کو غلط کہا تو کچھ نے لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان پر ایک ساتھ 8 لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنے کا الزام تھا۔ 
 شاہین آفریدی پر بھی کچھ ایسے ہی الزامات لگے تھے۔ اس پر ایک ساتھ کئی لڑکیوں کے ساتھ رومانوی تعلقات رکھنے کا بھی الزام تھا۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے شاہین کی نجی چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا تھا۔ شاہین پر الزام لگانے والی فریحہ نامی یوزر نے لکھا تھا کہ ’شاہین آفریدی ایک بڑا نام ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ میدان میں اچھا کھیل کیوں نہیں دکھا پاتے؟ وہ ہمیشہ لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرتے ہیں۔ وہ اپنی شہرت اور طاقت کا استعمال لڑکیوں کو پھنسانے اور پھر ان کے جسموں سے کھیلنے کے لیے کرتے ہیں۔"آسٹریلیائی کرکٹر  لیوک پر آئی پی ایل 2012 میں رائل چیلنجرز بنگلور  کے ساتھ اپنے دور کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا تھا۔ اسے دہلی پولیس نے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک امریکی شہری جوہل حامد کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ان کی آر سی بی فرنچائزی نے بھی معطل کر دیا تھا۔ خواتین نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی نے جوڑے اور کچھ مشترکہ دوستوں کو کچھ ڈرنکس پر مدعو کیا لیکن بعد میں انہوں نے اس کا پیچھا کیا اور بدسلوکی کی۔ جب ان کی منگیتر نے مداخلت کی تو لیوک نے مبینہ طور پر اسے مارا۔

ہرشل گبز اپنے وقت کے پرکشش کرکٹرز میں سے ایک تھے۔ خود گبز نے اپنی سوانح عمری 'ٹو دی پوائنٹ' میں اپنے پورے کرکٹ کیرئیر میں اپنی جنسی زندگی سے متعلق کئی راز کھولے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف 1999 کے ورلڈ کپ میچ سے قبل ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سابق پروٹیز کرکٹر نے کہا کہ ’مجھے صرف اتنا معلوم تھا کہ میں سنچری بنانے جا رہا ہوں، کیونکہ میرے ساتھ رات گزازنے والی لڑکی متاثر ہو۔وہ اس ہوٹل میں کام کرتی تھی جہاں میری اس سے دوستی تھی۔ 
پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے خود انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد ان کے کئی خواتین سے تعلقات تھے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں 39 سالہ سابق کرکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پانچ چھ افیئر تھے جن میں سے وہ ڈیڑھ سال تک ایک خاتون کو ڈیٹ کرتے رہے۔ نیوزی لینڈ کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ڈیرل ٹفی، مارچ 2005 میں ایک سیلولر شاپ پر گئے تھے جہاں دو انگریزی سیاحوں نے مبینہ طور پر کرائسٹ چرچ کی ایک 23 سالہ سیلز وومن کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے والے ٹفی کو فلمانے کے لیے اپنے موبائل کا استعمال کیا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ انگریز سیاح کہیں نہیں ملے۔ تاہم کہانی میں شامل خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ٹفی سے کبھی نہیں ملی۔انگلینڈ کے عظیم ترین کپتان مائیک گیٹنگ ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک بارمیڈ لوئس شپ مین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ حالانکہ گیٹنگ نے اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی سچائی پر یقین نہیں کیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی ٹینس سٹار لاپتہ