محسن نقوی تہران میں فریقین کے درمیان متن کی وضاحتوں کیلئے پیغام رسانی کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ کے ساتھ 'پیغامات کے تبادلے میں آسانی پیدا کرنے' کے لیے ایران میں موجود ہیں۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے نئے بیانات جاری کیے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسمٰعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے نئے دورہ ایران کا مقصد "پیغامات کے تبادلے میں آسانی پیدا کرنا اور فریقین کے درمیان بھیجے گئے متن کی وضاحت کے لیے اضافی تفصیلات فراہم کرنا ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا دورہ تہران،صدر ڈاکٹر پیشکیان سے ملاقات
ایرانی میڈیا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدے کی کوششوں کے سلسلے میں محسن نقوی کا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کا یہ دوسرا دورہ ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسمٰعیل بقائی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران امریکی فریق پر "شدید اور معقول شکوک و شبہات" رکھنے کے باوجود "سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے راستے پر گامزن ہے"۔
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیلی فوج ایک بار پھر غیر معمولی الرٹ پر، آئل مارکیٹ امن کیلئے پرامید