ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات، مختلف سیکشنوں پر چلنے والی8 ٹرینیں بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد)ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ریلوے حکام نے مختلف سیکشنوں پر چلنے والی اپنی8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کو تا حکم ثانی بند کیا گیا ہے ،فیول کی قیمتوں کے علاوہ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی۔
ذرائع کے مطابق فیول اخراجات میں بچت لانے کے لیے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک، مہرا ن ایکسپریس، چمن پسنجر،ماروی ایکسپریس،سمن سرکار ایکسپریس,مونجوداڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگے پیٹرول سےموٹرسائیکل سوار متاثر نہیں؟مشیر خزانہ خرم شہزاد کے بیان پر ہنگامہ
ترجمان ریلوے کے مطابق آپریشنل اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے،حالات بہتر ہوتے ہی ٹرینوں کو بحال کر دیا جائے گا۔