پاسکو سے خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کااظہار

May 20, 2026 | 15:07:PM
 پاسکو سے خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کااظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی گندم کے معیار پر تحفظات کااظہارکردیاگیا۔
دستاویزات کے مطابق آٹے کے لیے پاسکو سے خریدی گئی گندم تازہ استعمال کے لیے کم موزوں قراردی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پاسکو سے اب تک 99 ہزار 400 میٹرک ٹن گندم اٹھائی جا چکی ہے اورمزید 12 ہزار میٹرک ٹن گندم اب بھی باقی ہے ۔
دستاویزات کے مطابق پاسکو سے 4150 روپے فی من کے حساب سے مہنگی گندم خریدی گئی اورحکومت کو گندم پر 8 ارب 62 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار
ذرائع کے مطابق پاسکو سے گندم کی خریداری کا ماڈل مہنگا رہا ،مستقبل میں گندم کے وافر ذخائر کو استعمال کیا جائے گا،پنجاب حکومت گندم 2026 کے تحت فلور ملوں کو گندم کا اجراء کرے گی،ستمبر سے مارچ تک گندم کی مرحلہ وار فراہمی کا پلان بھی تیارکرلیاگیاہے۔