القادر یونیورسٹی کیس ؛ عمران خان کی 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت 

May 20, 2023 | 23:21:PM
 القادر یونیورسٹی کیس ؛ عمران خان کی 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت 
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے القادر یونیورسٹی کیس میں 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 22 مئی کو حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا،عمران خان نے نیب کے نوٹس کا تحریری جواب بھجوا دیا ۔
چیئرمین تحریک انصاف کی 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ،عمران خان نے 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضا مندی ظاہر کردی ۔چیئرمین تحریک انصاف نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی پر میڈیا کی توجہ کس کی وجہ سے ملی؟ شعیب ملک نے بڑی بات کہہ دی