لاہور میں صبح سویرے بارش، اسلام آباد میں شام کو رم جھم ہو گی

May 20, 2021 | 08:31:AM
لاہور میں صبح سویرے بارش، اسلام آباد میں شام کو رم جھم ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح تیز بارش ہوئی تاہم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے دوران آندھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی