میرے مغرورہونے کاتاثرحقیقت پرمبنی نہیں؛شان شاہد

 یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو

Mar 20, 2026 | 14:30:PM
میرے مغرورہونے کاتاثرحقیقت پرمبنی نہیں؛شان شاہد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے اکلوتے سپرسٹار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے کے تاثرکی تردیدکردی۔
ایک انٹرویو میں شان شاہد نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں زیادہ تر اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں اور میرا دائرہ محدود ہے، میں ہر شخص کے ساتھ احترام اور سادگی کے ساتھ پیش آتا ہوں اور کبھی خود کو نمایاں کرنے یا دکھاوا کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:آگ لگے بستی میں،دہلی گیٹ اوربلّھا:عیدالفطرپر پاکستانی فلموں کامیلہ

شان شاہدنے مزیدکہاکہ میرے بارے میں جو یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ میں مغرور یا مشکل شخصیت کا حامل ہوں، اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو ترجیح دیتا ہوں، جبکہ ذاتی معاملات کو میڈیا یا عوامی سطح پر زیادہ زیرِ بحث نہیں لاتا۔